دنیا

روس سائبر حملے بند کرے، نیٹو کا سخت مطالبہ

نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتحادی ممالک کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر اور ہائبرڈ سرگرمیاں فوری طور پربند کرے۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں نیٹو اتحادیوں کی سلامتی، سیاسی خودمختاری اورادارہ جاتی نظام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

اعلامیے میں روس کی جانب سے کی جانے والی سائبرمداخلت اورمعلوماتی جنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے اور خبردار کیا کہ ایسی سرگرمیوں کا بھرپور جواب دیا جائیگا اور وہ اپنے رکن ممالک کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریگا۔

تنظیم نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button