پاکستان
رچن ٹاؤن میں پڑوسی کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد
فیصل آباد میں پڑوسی نے پڑوسیوں کو ان کے گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خواتین کو بھی مار مار کر لہو لہان کر دیا۔
فیصل آباد تھانہ گلبرگ کے علاقہ کرچن ٹاؤن میں پڑوسی نے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا۔
پڑوسی نے گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوٹ کی، 2خواتین، ایک نوجوان کو مارا پیٹا تشدد کیا۔
متاثرہ خاتون نے تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کروا دی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ہمسایہ ہمارے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
متاثرہ فیملی کی پولیس حکام اور اعلیٰ افسران اور ذمہ داران سے نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔




