زرنش خان کا میزبان نادیہ خان کی تنقید پر کرارا جواب
زرنش خان نے نادیہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا ویڈیو بیان اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ جب دوسروں کے بارے میں منفی بات کی جاتی ہے تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے، یہ اب شاید نادیہ کو اندازہ ہو گیا ہوگا۔
زرنش نے سوال اٹھایا کہ نادیہ کو کس حق سے کسی کی شخصیت پر تبصرے کرنے، مذاق اُڑانے یا تنقید کرنے کی اجازت ہے؟
زرنش نے نادیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عزت دیں گی تو عزت ملے گی، آپ اپنا وربل ڈائریا کنٹرول کریں تاکہ کسی کو موقع بھی نہ ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب خود پر بات آئے تو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن دوسروں کیلئے کچھ بھی کہہ دینا آسان ہوتا ہے۔
زرنش نے عوام کو بھی پیغام دیا کہ ہر فرد کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔




