تازہ ترین

سام سنگ کے تین نئے ٹیبلٹ متعارف؟ کیا منفرد خصوصیات؟ جانیے

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ جلد ہی اپنے تین نئے ٹیبلٹ متعارف کرانے جا رہا ہے۔ ان ٹیبلٹس میں گلیکسی ٹیب ایس 11، ایس 11 الٹرا اور گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ شامل ہیں۔

ڈیوائسز کے لیے جاری ہونے والے سرٹیفیکٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائسز فروخت کے لیے جلد پیش کر دی جائیں گی۔

ایس 10 لائٹ کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ کمپنی اس ڈیوائس کو آئندہ ماہ لانچ کر دے گی۔

اطلاعات کے مطابق اس ڈیوائس میں Exynos 1380 SoC چپ سیٹ اور چھ جی بی ریم شامل ہوگی۔ جبکہ یہ ایس پین اور کی بورڈ کو سپورٹ کرے گا۔

ڈیوائس میں 8000 ایم اے ایچ کی بیٹری 45 واٹ وائرڈ چارجنگ موجود ہوگی۔

عین ممکن ہے ٹیبلیٹ میں لانچ کے وقت اینڈرائیڈ 15 اور ون یو آئی 7 موجود ہو۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button