انٹرٹینمنٹ

سفید پاؤڈر کا راز ، ادکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے چونکا دینے والے شواہد برآمد

کراچی کے پوش علاقے میں اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے پولیس کو سفید پاؤڈر سے بھرے مٹی کے برتن ملے—لاش کی بدبو نہ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بھی یہی پاؤڈر قرار دیا جا رہا ہے۔

کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ و ماڈل "حمیرا اصغر” کی لاش 8 جولائی کو ملی تھی۔

پولیس تفتیش میں ایک نیا موڑ اُس وقت آیا جب”پولیس کو فلیٹ کے مختلف حصوں سے سفید پاؤڈر سے بھرے مٹی کے برتن ملے”۔

پولیس ذرائع کے مطابق،”فلیٹ میں تین سے چار مختلف مقامات پر یہ سفید پاؤڈر” برتنوں میں موجود تھا، اور "اس کی موجودگی کی کوئی واضح وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی”۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پاؤڈر کو "کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا جا رہا ہے” تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ مادہ آخر ہے کیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ "یہی پاؤڈر ممکنہ طور پر لاش کی بدبو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوا ہو” ، کیونکہ حیران کن طور پر لاش سے کسی قسم کی بدبو نہیں آ رہی تھی۔

اس کے علاوہ "اداکارہ کے فلیٹ سے اُن کے ملبوسات بھی قبضے میں لے کر تجزیے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں”۔

یاد رہے کہ "حمیرا اصغر گزشتہ سات سال سے اسی فلیٹ میں مقیم تھیں”، اور ان کی پراسرار موت نے نہ صرف شوبز حلقوں کو بلکہ تفتیشی اداروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ "کیمیائی تجزیے کی رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ سفید پاؤڈر کی نوعیت کیا تھی اور اس کا اداکارہ کی موت یا لاش کی حالت پر کیا اثر پڑا”۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button