کاروبار
سونے کی قیمتوں میں کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔




