کاروبار

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 1600 روپے اور فی اونس 16 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی سے 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے اور دس گرام 1372 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 320 ڈالر پر آگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل 4 روز سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button