پاکستان
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، انیس شکایات متفقہ طور پر خارج
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس جنید غفار نے شرکت کی، جسٹس منصور علی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز دو ہزار پچیس کا مسودہ منظور کر لیا گیا۔
ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور کی ضرورت قرار دی گئی، انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کونسل نے آرٹیکل دو سو نو کے تحت دائر چوبیس شکایات کا جائزہ لیا۔
انیس شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا جبکہ پانچ شکایات کو مؤخر کیا گیا۔




