پاکستان

سیف سٹیز کا پرائیویٹ سیکیورٹی کیمروں سے انضمام کا آغاز، مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نگرانی کے نظام کو وسعت دینے کے لیے پرائیویٹ سیکیورٹی کیمروں کی انٹیگریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

زرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 13 ہزار کیمروں کا سروے مکمل کیا گیا ہے، جن میں لاہور کے 52 ہزار کیمرے بھی شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں 55 نجی سائٹس اور 153 کیمرے سیف سٹیز کے مرکزی نیٹ ورک سے منسلک کر دیے گئے ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق، پرائیویٹ کیمروں کو منسلک کرنے کے لیے انٹرنیٹ، کمپیوٹر، یو پی ایس، اور بیک اپ سسٹم کی موجودگی لازمی ہے۔

یہ اقدام دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس اور عوامی مقامات پر نصب کیمروں کو سسٹم کا حصہ بنا کر جرائم پر نظر رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

منصوبے کا مقصد نگرانی کے نظام کو مربوط بناتے ہوئے شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button