پاکستان

سینیٹ کی نشست پر انتخاب، مسلم لیگ ن حکمت عملی طے کرلی

سینیٹ کی نشست پر انتخاب، مسلم لیگ ن آج ہونے والے الیکشن کے لیے حکمت عملی طے کرلی، ن لیگی قیادت نے تمام اراکین کو الیکشن کے لیے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا، اجلاس کی صدارت قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے آج ہونے والے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ارکان صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دی۔

پارلیمانی پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دی۔

اس موقع پر ن لیگی قیادت نے تمام اراکین اسمبلی کو سینٹ انتخابات میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button