پاکستان

سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیر صدارت کپاس کی موجودہ صورتحال بارے اجلاس

پی سی جی اے سے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد، پنجاب میں اب تک چھبیس کاٹن فیکٹریاں آپریشنل ہو چکیں۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت کپاس کی موجودہ صورتحال بارے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت کا کہنا تھا کہ ساٹھ لاکھ روئی کی گانٹھوں کے ہدف کے حصول کے لیے کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی کردی گئی۔

فیلڈ رپورٹس کے مطابق کپاس کی حالت بہت اچھی ہے ، حالیہ بارشوں کے فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اگیتی کپاس کی چنائی جاری ہے ،رپورٹس کے مطابق اگیتی کپاس کی پہلی چنائی سات سے نو من فی ایكڑ حاصل ہو رہی ہے۔

کراپ رپورٹنگ سروس کے مطابق پینتالیس ہزار گانٹھ کے برابرپھٹی کی چنائی ہو چکی، کپاس کے علاقوں میں اکتالیس سہولت سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

سہولت سینٹرز پر پندرہ سے بیس فیصد رعایت پر معیاری زرعی ادویات کی فراہمی جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button