پاکستان

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد موسیٰ گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی بروقت بڑی کارروائی سے راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد موسیٰ اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، دہشت گرد راولپنڈی میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکا تھا۔

دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مذکورہ دہشت گرد نے چند روز قبل حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ وائرل بھی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button