تازہ ترین
سی ٹی ڈی کی میانوالی میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، کندیاں میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، یہ کارروائی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تحت کی گئی، جس میں فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔
جب کہ دیگر چھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، دستی بم، بارودی مواد، گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔




