تازہ ترین
شادی بچانے کی خاطرشوبز کو خیرباد کہا، اداکارہ نازلی نصر
سینئر اداکارہ نازلی نصر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کو بچانے کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی تھی، تاہم طویل کوششوں کے باوجود وہ اپنا رشتہ قائم نہ رکھ سکیں۔
سینئراداکارہ نازلی نصرنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی سے چند ماہ بعد ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ تعلق مشکل ہے، لیکن انہوں نے سولہ سال تک نبھانے کی بھرپورکوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ محبت اوردولت دونوں زندگی کیلئے اہم ہیں اگران میں سے ایک بھی چیزکم ہو تو زندگی کا توازن بگڑجاتا ہے۔
آج انہیں افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اتنے سال اس رشتے کودے دیے جو آخرکارٹوٹ ہی گیا۔
انہوں نے تمام لڑکیوں کومشورہ دیا کہ اگر کوئی رشتہ نبھ نہیں رہا اوربات چیت یا مفاہمت ممکن نہیں توایسے رشتے کو ختم کردینا ہی بہترہوتا ہے۔




