انٹرٹینمنٹ

صائمہ نور کی ٹی وی اسکرین پر واپسی، مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی

مشہور اداکارہ صائمہ نور نے ٹیلی وژن اسکرین پر شاندار انداز میں دوبارہ انٹری دی ہے، جسے ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا ہے۔

خلیل الرحمن قمرکے قلم سے لکھے گئے ڈرامے “میں منٹو نہیں ہوں” کی ہدایت کاری ندیم بیگ نے کی ہے جبکہ کاسٹ میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، اذان سمیع خان اورصنم سعید جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

ڈرامے میں صائمہ نوراورسجل علی کی پھوپھی بھتیجی جوڑی کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اوردونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری ڈرامے کی اہم جھلک بن چکی ہے۔

اداکارہ صنم سعید نے بھی اس ڈرامے سے 2019 کے بعد ٹی وی پرواپسی کی ہے اوران کی پرفارمنس کو بھی مثبت ردعمل حاصل ہو رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button