پاکستان

ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی تاہم آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے، عمران خان سے ملاقات ہو گی تو ضمنی الیکشن سے متعلق بات کروں گا۔

بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر 5 اگست کے احتجاج کو کامیاب اور مؤثر قراردیتے ہوئےکہا کہ ہر حلقے میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں، ہر ضلع میں لوگ بابر نکلے اور انہوں نے اظہارِ یکجہتی کیا، جمہوریت میں اسی طرح احتجاج ہوتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ارکان پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے، پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن پر 50، 50 کیسز ہیں اور وہ پہلے سے ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button