تازہ ترین

عالمی دنیا میں آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف حاصل نہ ہو سکا

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کمی کے باوجود عوام تک ریلیف نہ پہنچنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں وزارت صنعت نے قیمتوں اور دستیابی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمیٹی نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا فوری جائزہ لیا جائے اور کارٹل بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ناجائز منافع خوری روکی جا سکے۔

مزید برآں، کمیٹی نے مسابقتی کمیشن، نیشنل پرائس کمیٹی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر رابطے اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ قیمتوں کا بہتر کنٹرول ممکن ہو سکے۔

وزارت صنعت کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرے اور جلد از جلد عوام کو اس کا فائدہ پہنچانے کے اقدامات کرے۔

یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب عالمی منڈی میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے لیکن مقامی مارکیٹ میں اس کا اثر صارفین تک نہیں پہنچ پایا ہے، جس سے عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button