کاروبار
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 330 ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے اثرات بدھ کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نظر آئے اور سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا.
مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 65روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 237روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 068روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 26روپے کی کمی سے 3ہزار 764روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کی کمی سے 3ہزار 227 روپے کی سطح پر آگئی۔




