تازہ ترین
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا ضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر بڑھ کر 3,366 ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے۔
بدھ کے روز سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1,300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 437 روپے کی سطح پر آگئی۔




