پاکستان

عمرایوب کی ضمانت خارج، گرفتار کرنیکا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 اور 24 نومبر کے 14 سے زائد مقدمات میں ضمانتیں خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عدم پیروی پر 14 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کی۔ عدالت نے کہا کہ عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پی ٹی آٗئی رہنما عمرایوب نے مذکورہ مقدمات میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر عوان کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی ، وہ 24 اور 26 نومبر کے 14 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button