تازہ ترین

عوام کی مشکلات بڑھنے لگیں، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

دو روزہ وقفے کے بعد چینی کی ایکس مل اور تھوک قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ حکومتی کریک ڈاؤن اور دیگر اقدامات بے اثر ثابت ہوئے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن، رؤف ابراہیم کے مطابق فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 165 روپے سے بڑھ کر 172 تا 173 روپے ہوگئی ہے.

جبکہ تھوک سطح پر قیمت 170 روپے سے بڑھ کر 176 تا 177 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

روف ابراہیم نے کہا کہ ریٹیل میں فی کلو چینی 190روپے سے 195روپے درمیان فروخت کی جارہی ہے.

سخت مانیٹرنگ نہ کی گئی تو ریٹیل میں فی کلو چینی دوبارہ 200روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button