تازہ ترین

غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیل کا حملہ، 99 افراد شہید

غزہ کے معصوم شہریوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک سو بتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے دو اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگرشدید زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولہ باری کردی،جس سے ننانوے نہتے فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے،

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کئی علاقوں میں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس اہلکاروں کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کئی شہری عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں قابض اسرائیلی فوج کو غیر معمولی نقصان اٹھانا پڑا۔ جھڑپیں غزہ کی پٹی میں ہوئیں جن کے نتیجے میں کم از کم دو صہیونی فوجی مارے گئے اور پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے دیر البلح میں بھی تین گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد سینکڑوں بے گھر افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button