دنیا

غزہ کے بارے میں اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا، امریکی صدر

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا، ہم دیکھیں گے کہ غزہ میں کیا ہوتا ہے۔ اسرائیل کے جنگ بندی بات چیت سے نکلنے کے بعد میں نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا۔

حماس یرغمالیوں کو واپس نہیں کرنا چاہتی، امریکا نے غزہ امداد کے لیے ساٹھ ملین ڈالر دیے ہیں، امریکا غزہ میں مزید امداد بھجوائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کا غزہ جنگ بندی پر اہم بیان:

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ میں جوکچھ ہورہا ہے اس کا بہت آسان حل ہے، حماس ہتھیار ڈال دے اورتمام یرغمالیوں کو رہا کر دے، اس کے بعد جنگ ختم ہو جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کیلئے پر امید ہے۔

محاصرے اور امداد بندش کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں، امداد فراہمی سے ہی بات چیت کی توقع ممکن ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button