تازہ ترین

فری اسٹائل سوئمنگ میں آریان دین نے پاکستان کے لیے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کے آریان دین نے ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کی 50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں نہ صرف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔

سنگاپور میں جاری ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے آریان دین کی 50 میٹر فری اسٹائل میں ٹائمنگ 23.87 سیکنڈز رہی۔

وہ ہیٹس میں شریک مجموعی 116 سوئمرز میں سے 68 ویں نمبر پر رہے۔

ایونٹ سے ٹاپ 16 سوئمرز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

آریان دین سے قبل یہ ریکارڈ آریان رحمٰن خاور کے پاس تھا، جنہوں نے گزشتہ برس24.42 کی ٹائمنگ کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

دوسری جانب ورلڈ ایکواٹکس میں خواتین کی 50 میٹر بٹر فلائی میں حریم ملک کی ٹائمنگ 33.20سیکنڈز رہی۔

وہ اپنی کیٹیگری کے 80 سوئمرز میں سے 76 ویں نمبر پر رہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button