فلاح میری ترجیح ہے یہی سوچ ہر فیصلے کی بنیاد ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر فرد کی فلاح میری ترجیح ہے یہی سوچ ہر فیصلے کی بنیاد ہے۔ عوام کی بنیادی سہولیات تک رسائی میرا نصب العین ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہے ہر طبقہ مطمئن نظر آتا ہے۔
پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں بلکہ پنجاب کا ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کو سراہا۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے سدباب کیلئے پیرا کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا۔




