دنیا
فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہزادہ فیصل بن فرحان
سعودی عرب نے واضح اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم اور اسے تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعودی عرب دو ریاستی حل کو خطے میں استحکام کی کنجی سمجھتا ہے۔
دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس اس سمت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
خطے کے تمام لوگوں کیلئے سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی، فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے سے شروع ہوتی ہے۔
فلسطینیوں کو اس قابل کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے جائز حق کو حاصل کریں جس میں سب سے اہم آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، غزہ میں انسانی تباہی کو فوری ختم کیا جائے۔




