پاکستان

قبائلی اضلاع میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے سب کومل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، قبائل نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے قائم خصوصی کمیٹی میں قبائلی عمائدین کو بھی نمائندگی دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں قبائلی گرینڈ جرگہ کے عمائدین نے ملاقات کی۔

قبائلی عمائدین کے وفد کی سربراہی سربراہ جمعیت علمااسلام مولانا فضل الرحمان نے کی، جرگہ میں خیبرپختونخوا کےضم شدہ اضلاع میں امن عامہ کی صورتحال بہتر بنانے اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کا کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کیا، کہا ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی، نوجوانوں کو تعلیم ، ہنر اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

قبائلی عمائدین کا کوٹہ بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، وفد نے حالیہ پاکستان، بھارت تنازعے کے دوران پاک افواج کی دلیرانہ حکمت عملی اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button