قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے قومی ٹیم دبئی کے راستے امریکہ روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں ممکنہ تبدیلیوں میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی شمولیت کا امکان بھی شامل ہے۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔
قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے۔ پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جب کہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔
دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکہ کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔




