قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لے ڈھاکہ روانہ
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی پاک بنگال 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے کراچی سے ڈھاکہ براستہ دبئی روانہ ہوگیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے دوسرے گروپ میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور دیگر اہم سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔
اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ منگل کی رات کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا تھا۔
پہلے گروپ میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان شامل، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف شامل تھے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی، سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کے ساتھ پہلا اسائنمنٹ ہے۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر این بشپ نے فاسٹ بولر شاہین اؒفریدی کو دورہ بنگلہ دیش اسکوڈ میں شامل نہ کرنے پرفاسٹ بولر کےساتھ زیادتی قرار دیا۔




