پاکستان
لاہور:2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، لاکھوں کی موٹرسائیکلیں برآمد
لاہور پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ اقبال ٹاؤن اور کاہنہ پولیس کیلئے چیلنج تھے،کاہنہ، چوکی صوئے اصل پولیس نے ملزمان کو گرفتار لیا۔
ملزمان سے اقبال ٹاؤن اور کاہنہ سے چوری ہونے والی چار موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
ملزمان اظہر اور وقاص سے چوری شدہ موبائلز، چھینی گئی نقدی اور پستول بھی برآمد کئے گئے۔
ملزمان نے رات گئے مختلف شاہراہوں پر شہریوں سے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا۔
گرفتار گروپ چوری ڈکیتی کی اڑتیس سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،اے وی ایل سی ونگ کے حوالے کر دیا گی۔




