انٹرٹینمنٹ

مائیکل جیکسن کا پرانا، داغدار موزہ ہزاروں ڈالرز میں فروخت

پاپ میوزک کے لیجنڈ مائیکل جیکسن کا پرانا، پسینے سے داغدار اور قدرے پیلا پڑ چکا موزہ ہزاروں ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فرانس میں 30 جولائی 2025 کو ہونے والی نیلامی میں مائیکل جیکسن کا پہنا ہوا سفید ایتھلیٹک موزہ 8,822 امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔

یہ موزہ چمکتے نگینوں سے مزین تھا اور وقت کے ساتھ اس کی رنگت متاثر ہو چکی تھی، جب کہ اس پر مائیکل جیکسن کے استعمال کے نشانات بھی واضح تھے۔

آنجہانی گلوکار نے اسے 1997 میں فرانس کے شہر نیم میں ہونےوالے اپنے کنسرٹ کے دوران پہنا تھا۔

نیلامی سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ موز3,400 سے 4,500 امریکی ڈالرز میں فروخت ہوگا، مگر مداحوں اور نوادرات جمع کرنے والوں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث یہ قیمت توقعات سے کئی زیادہ رہی۔

یہ موزہ ایک اسٹیج ٹیکنیشن کو جیکسن کے ڈریسنگ روم میں زمین پر پڑا ہوا ملا تھا۔

اس ٹیکنیشن نے یہ موزہ دہائیوں تک محفوظ رکھا، نیلامی کے منتظمین نے اس یادگار کو’’غیر معمولی‘‘ اور مائیکل جیکسن کے مداحوں کے لیے ایک’’ثقافتی علامت‘‘ قرار دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button