تازہ ترین

ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

پنڈی گھیب میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیب کے علاقے پرانہ میں پیش آیا۔ جہاں بدقسمتی سے ماں اور دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

خاتون نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی تھی لیکن تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث تینوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button