ماہم عامر نے معروف اداکار کو تھپڑ ماردیا تھا، محسن گیلانی کا انکشاف
سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ماہم عامر نے ایک مقبول اداکار کو عوامی محفل میں تھپڑ رسید کیا تھا۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں، محسن گیلانی نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
نوجوان اداکاراؤں کی جانب سے شوبز انڈسٹری پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اگر انہیں لگتا ہے کہ یہ انڈسٹری خواتین کے لیے غیر محفوظ ہے، تو بہتر ہے کہ وہ اسے چھوڑ دیں، محض تنقید کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔”
اداکار نے انکشاف کیا کہ اسی انڈسٹری میں اداکارہ ماہم عامر جیسے لوگ بھی موجود ہیں، وہ بچی بہت ذہین ہے، ایک نامور اداکار نے اس سے نامناسب بات کی جس پر اسے ماہم کی طرف سے تھپڑ کھانا پڑا۔
اُنہوں نے کہا ’میں نام نہیں لینا چاہتا لیکن بہت مشہور اداکاروں کو بھی نامناسب حرکتیں کرنے پر بھرے مجمعے میں تھپڑ پڑے‘۔
محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی بات ناگوار گزرتی ہے تو پھر وہ اسے ہنس کے نظر انداز نہیں کرتا بلکہ تھپڑ مار دیتا ہے۔




