محرم الحرام کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری، کتنی چھٹیاں ہوگی؟
حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2025 کے آغاز میں جاری کیے گئے عام تعطیلات کے سالانہ نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران 9 اور 10 محرم کو 5 اور 6 جولائی 2025 (ہفتہ اور اتوار) کو ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔
یہ تعطیلات ہجری سال 1447ھ کے آغاز اور یومِ عاشورہ کے پیش نظر دی جائیں گی جن کا مقصد شہریوں کو عزاداری اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ تاریخیں سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں پہلے سے شامل کی گئی ہیں اور ان پر عمل درآمد تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں متوقع ہے۔
محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے انتظامات کی تفصیلات متعلقہ ادارے بعد میں جاری کریں گے۔حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2025 کے آغاز میں جاری کیے گئے عام تعطیلات کے سالانہ نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران 9 اور 10 محرم کو 5 اور 6 جولائی 2025 (ہفتہ اور اتوار) کو ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔

یہ تعطیلات ہجری سال 1447ھ کے آغاز اور یومِ عاشورہ کے پیش نظر دی جائیں گی جن کا مقصد شہریوں کو عزاداری اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ تاریخیں سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں پہلے سے شامل کی گئی ہیں اور ان پر عمل درآمد تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں متوقع ہے۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے انتظامات کی تفصیلات متعلقہ ادارے بعد میں جاری کریں گے۔




