پاکستان

مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری، منتخب ارکان سے حلف لینا لازم قرار

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینا لازمی ہے۔

اسپیکر کو حلف لینےکی ہدایت کی لیکن وہ مختلف وجوہات کی بناء پر ناکام رہے عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لینا اختیارات کا غلط استعمال ہے۔

حلف نہ لینا درخواست گزار کو اپنے حق سے محروم کرنے کے برابر ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button