تازہ ترین

مشروبات میں استعمال ہونے والا اسٹیویا کینسر کے خلاف غیر متوقع طور مؤثر ثابت

تحقیق میں انکشاف، قدرتی مٹھاس اسٹیویا خمیر ہونے کے بعد لبلبے کے کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، صحت مند خلیات محفوظ رہتے ہیں۔

مشروبات، دہی اور چیونگم میں عام استعمال ہونے والا قدرتی سویٹنر "اسٹیویا” اب صرف مٹھاس کا ذریعہ نہیں رہا۔

جاپان کی ہیروشیما یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیویا کو بیکٹیریا کے ذریعے خمیر کرنے کے بعد اس میں ایسے بائیو ایکٹیو مرکبات پیدا ہوتے ہیں جو لبلبے کے کینسر زدہ خلیات کو نشانہ بناتے ہیں۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسر ماسانوری سوگیاما نے بتایا کہ خمیر کا عمل اسٹیویا جیسے پودوں کی طبّی تاثیر کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔

ٹیم کے مطابق، تجربات میں کینسر زدہ خلیات تو ختم ہو گئے لیکن صحت مند خلیات متاثر نہیں ہوئے۔

شریک محقق پروفیسر نارندلائی دنشیت کے مطابق، لبلبے کا کینسر ایک مہلک مرض ہے جس کی جلد تشخیص مشکل ہوتی ہے، اور اسٹیویا پر مبنی یہ نئی دریافت ایک امید افزا پیش رفت ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button