پاکستان
مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا چین کا دورہ، باہمی سیکیورٹی تعاون میں توسیع پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قومی سلامتی اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا، جہاں چینی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین کا دورہ کیاہے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔
مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کا پیغام پہنچایا، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ْ




