تازہ ترین

ملک کے متعدد حصوں میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، صوابی اور ظفر وال کے علاوہ سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔

مزید برآں، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، مری، جہلم اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔

زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلےکامرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد اور پنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.4 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button