کاروبار

ملک کے مختلف شہروں میں چینی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ لاڑکانہ، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، سکھر، پشاور، بنوں اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں چینی 185 سے 200 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں موجود چینی مافیا نے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا، حکومت کی چینی درآمد کے فیصلے کے باوجود قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، جڑواں شہروں میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 196 روپے سے زائد ہے۔

کراچی میں بھی چینی کی فی کلو قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کرلی، کراچی میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے ہے، کراچی میں چینی کی اوسطاً فی کلو قیمت 192 روپے 54 پیسے ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے ہے۔

سیالکوٹ میں صارفین کے لیے چینی فی کلو 192 روپے میں دستیاب ہے، لاہور میں بھی فی کلو چینی 192 روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ ملتان، بہاولپور، سکھر اور پشاور میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ بنوں، کوئٹہ اور خضدار میں فی کلو چینی قیمت 185 سے 190 روپے میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر اوسطاً چینی کی قیمت 188 روپے 44 پیسے ہے۔

ملک میں زیادہ سے زیادہ سے چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button