دنیا

مودی سرکار کی لاؤڈ اسپیکر پراذان پر مکمل پابندی

 مودی سرکار نےبھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پامال کر دی ،ممبئی میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی کے بعداذان پر بھی عملاً پابندی لگادی گئی۔ اذان سننے کے لیے ممبئی کے مسلمانوں نےآن لائن اذان، ایپ کا استعمال شروع کردیا۔

نماز کے اوقات معلوم کرنے کے لیے بھی اب یہی موبائل ایپ استعمال کی جا رہی ہے ،ایپ تامل ناڈو کی کمپنی نے تیار کی ہے جو اب ممبئی کی مساجد اور نمازیوں کے ذریعے استعمال کی جا رہی ہے۔

نماز کے اوقات بھی اب ایپ کے ذریعے معلوم کیے جا رہے ہیں، پانچوں نمازوں کا وقت اور اذان کی اطلاع ایپ دیتی ہے۔

لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد نے ‘آن لائن اذان’ ایپ پر رجسٹریشن کروالی۔

ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کے مطابق ممبئی شہر اب مکمل طور پر لاؤڈ اسپیکرز سے پاک ہو چکا ہے۔

مودی سرکار کا مسلمانوں پہ یہ نیا وارکیا بھارت کےمسلمانوں کی مذہبی پہچان مٹانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button