دنیا

مودی کا جنگی جنون، خطے کو ایٹمی تصادم کی جانب دھکیلنے کی سازش

مودی کا جنگی جنون، ہتھیاروں کی دوڑ ، خطے کو ایٹمی تصادم کی جانب دھکیلنے کی سازش ،تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی مسائل سے منہ موڑ کر مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو اسلحے کے ڈھیر میں چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے،بھارتی دفاعی تحقیقاتی ادارے نے براہموس ٹومنصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اور روس براہموس ٹو ہائپر سونک میزائل کی مشترکہ تیاری کے لیے سرگرم ہے۔

روسی صدر پیوٹن کے دورہ بھارت کے دوران براہموس ٹو کی منظوری اور ٹیکنالوجی شیئرنگ پر فیصلہ متوقع ہے۔

براہموس ڑو روس کے "زرکون” میزائل پر مبنی ہوگا جس کی رفتار میک ایٹ اور رینج پندرہ سو کلومیٹر تک ہوگی۔

براہموس ٹوہائپر سونک میزائل زمین اور سمندر دونوں پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔

،بھارت کی پالیسیوں کا مرکز اب عوامی بہبود نہیں بلکہ اسلحے کی دوڑ اور خطے میں فوجی غلبے کا خطرناک جنون ہے۔

امن کو روند کر مودی سرکار جنوبی ایشیا کو ایٹمی تصادم کی دہلیز پر لے جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button