صحت و سائنس

مون سون میں پیٹ کے امراض میں اضافہ ریکارڈ

کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران گیسٹرو اور پیٹ کے مختلف امراض میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حکام کے مطابق جناح اسپتال میں روزانہ تقریباً 80 مریض پیٹ کے امراض کے ساتھ آ رہے ہیں، جبکہ سول اسپتال میں گیسٹرو کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ گیسٹرو کے مریضوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ گندا پانی اور مکھیوں کی بھرمار ہے۔

ڈاکٹر عرفان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری باہر کے کھانوں سے اجتناب کریں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی ابال کر استعمال کریں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button