مہاراشٹرا سیکیورٹی بل، مودی سرکار کی فاشسٹ قانون سازی بے نقاب
مہاراشٹرا پبلک سیکیورٹی بل مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا عملی مظہر، مہاراشٹرا بل کا مقصد حکومت سے اختلاف رائے کرنے والی آوازوں کو کچلنا ہے۔ دکن کرونیکل کے مطابق مہاراشٹرا بل کسی بھی تنظیم کو بغیر عدالتی ٹرائل کے غیرقانونی قرار دینے کی اجازت دیتا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا بل کے تحت تنظیموں کے دفاتر سیل، فنڈز منجمد، اور کارکنان بغیر ضمانت قید کیے جا سکتے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق "مودی سرکار پہلے بھی یو اے پی اے جیسے سیاہ قانون کے تحت چوبیس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو بغیر شفاف عدالتی کارروائی کے کالعدم قرار دینا مودی کے جبر کی واضح مثال ہے۔
نفرت انگیز تقاریر کے گیارہ سو پینسٹھ واقعات میں سے اٹھانوے فیصد بھارتی مسلمانوں کے خلاف عائد کیے گئے۔




