مہنگائی کا جن بے قابو، چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کبیروالا میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا چینی کی قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی حکومت نے چینی کی مٹھاس بھی شہریوں کے منہ سے چھین لی۔
کبیر والا گرد نواح میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا مارکیٹ میں چینی 200 روپے کلو تک جا پہنچی غریب کی دسترس فقط چینی کی مٹھاس تھی وہ بھی مافیہ نے چھین لی غریب ہر طرح سے بے یار و مددگار ہو گیا۔
ذخیرہ اندوزوں کی چاندی اشرفیہ اپنی مراد کے حصول میں مگن جبکہ عوام ضروریات زندگی سے بھی مرحوم ہوتی جا رہی ہے۔
حکومت نے چینی کا ریٹ تو 165 روپے مقرر کر دیا مگر مارکیٹ میں چینی 200 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔
چینی کا ریلیف بجائے عوام کے ذخیرہ اندوزوں کو پہنچ رہا ہے حکومتی نمائندے دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
شہری مہنگائی کی بے رحم چکی میں پسے جا رہے ہیں شہریوں نے مزید کہا کہ چینی گھر کی اہم غذا ہے حکومت پاکستان چینی کے نرخ پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔
شہریوں نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کردیا۔




