تازہ ترین

میرے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے، عمران خان

 عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ  عمران خان کے دونوں بیٹے  قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں۔

تاہم اب بانی پی ٹی آئی نے اپنے دونوں بیٹوں کو  پاکستان آنے سے  روک  دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button