پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ، امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات بھی متو قع

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایک اہم سفارتی مشن پر دورہ امریکا ، لندن میں مختصر قیام کے بعد نائب وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے،اسحاق ڈاراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

نائب وزیراعظم کی رواں ہفتے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

اسحاق ڈاردورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کریں گے۔

جس میں عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل پر بات چیت متوقع ہے،اسی طرح اگلے ہفتے امریکی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی توقع ہے۔

جس میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

یہ دورہ پاکستان کے عالمی سطح پر موقف کی مضبوطی اور اہم سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button