تازہ ترین

نادیہ خان کو صائمہ نور اور سجل علی کا مذاق اُڑانے پر سخت تنقید کا سامنا

اداکارہ اور میزبان نادیہ خان حال ہی میں سینئر اداکارہ صائمہ نور اور سجل علی کا مذاق اُڑانے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

ایک تازہ ٹی وی شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ ’منٹو نہیں ہوں‘ کے ایک جذباتی منظر کی نقل کرتے ہوئے سجل علی اور ہمایوں سعید کی اداکاری پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا۔

نادیہ خان نے خاص طور پر صائمہ نور اور سجل علی کے مکالموں اور جذباتی اداکاری کا مذاق اُڑایا، جس پر شائقین نے سخت ردِعمل دیا اور سوشل میڈیا پر ان کے رویے کو غیر مناسب قرار دیا۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر نادیہ کی تنقید کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔

کچھ صارفین نے الزام عائد کیا کہ نادیہ ذاتی رنجش یا حسد کی بنیاد پر خلیل الرحمان قمر کے ڈراموں کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد نے نادیہ کی اداکاری کے محدود تجربے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ انہیں ایسی لیجنڈری اداکاراؤں پر رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ دوسری جانب مرینہ خان اور عتیقہ اوڈوھو نے اس ڈرامے پر متوازن رائے دی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button