دنیا

ناقد ری پبلکن سینیٹر کا گورنر نیویارک کے اسکارف پہننے پر تنقید، کیتھی ہوچل کا کرارا جواب

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے مسلمان پولیس افسر دیدار الاسلام کے جنازے میں شرکت کے دوران اسکارف پہننے پر نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ گورنر ہوچل نے 31 اگست کو دیدار الاسلام کے جنازے میں شرکت کی اور مسجد میں داخل ہوتے وقت مذہبی احترام کے طور پر سر پر سیاہ اسکارف اوڑھا تھا۔

سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر ان کی اسکارف پہننے کی تصویر کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ انداز میں "UM WUT” لکھا۔

گورنر کیتھی ہوچل نے ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مہذب شخص اس افسر کے مسلم عقیدے کا احترام کرے گا۔

تھوڑی سی بھی شائستگی رکھنے والے لیڈرز اس پولیس افسر کا احترام کریں گے۔

نیو یارک میں 28 جولائی کو ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس اہلکار دیدار الاسلام سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، جبکہ حملہ آور نے بھی خود کشی کر لی تھی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button