نعیمہ بٹ کا پاکستانی انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق حیران کن بیان، سوشل میڈیا پر تہلکہ
معروف پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک طنزیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے حوالے سے کیے جانے والے تبصروں کا جواب دیا۔
ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔
اگرچہ نعیمہ بٹ ان دنوں کسی ڈرامے میں نظر نہیں آ رہیں، لیکن وہ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں اور مختلف انداز میں ویڈیوز بنا کر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
ویڈیو میں انہوں نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو کہتے ہیں کہ انہیں پاکستانی ڈراموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے ایسی ویڈیوز بنانا پڑتی ہیں۔
نعیمہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جس میڈیا انڈسٹری میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کام نہ ملنا شاید بہتر ہی ہے۔
وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟ آئیں میرے پالتو کتے سے ملیں، کم از کم وہ تو وفادار ہے۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے تاثرات دیے، کچھ نے نعیمہ پر طنزیہ انداز اپنانے اور انڈسٹری کو برا بھلا کہنے پر تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ اسی انڈسٹری سے شہرت ملی اور اب اسی پر طنز؟ ایک اور نے کہا کہ اگر کسی نے کام نہیں دیا تو نام لے کر بات کرو، پوری انڈسٹری کو برا کہنے کی کیا ضرورت ہے؟
کئی افراد نے نعیمہ کو حسد کرنے والی اور منفی سوچ رکھنے والی شخصیت بھی قرار دیا۔




