وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، سیاسی اور امن وا مان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

زیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات پر گفتگو ہوئی، سیاسی اور امن وا مان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شفیع کے انتقال پر تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
دوران ملاقات بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شفیع کے انتقال پر تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں بلاول بھٹو کی زیرقیادت وفد میں آصفہ بھٹو، اور شیری رحمٰن شامل تھے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار، اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔




